محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ایس پی ایم آر کالج جموں میں سری نگر اور جموں کی کلسٹر یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا کی سکلنگ (مہارت کے فروغ) کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریس آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔
اس مفاہمت کا مقصد جموں و کشمیر میں انڈر گریجویٹ طلباء کو اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت دینا ہے تاکہ وہ اپنا روزگار خود حاصل کر سکیں۔
اس سلسلے میں زراعت، باغبانی، فیشن ٹکنالوجی، پیرامیڈیکل، فارمیسی، نرسنگ اور فوڈ ٹکنالوجی جیسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کمشنر سکریٹری، ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے ایم او یو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ نے مستقبل کے لئےافرادی قوت تیار کرنے کے لئےمتعدد اقدامات کیے ہیں۔
ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر، پروفیسر ایم وائی پیرزادہ نے مہارت کے فروغ یعنی اسکل ڈیولپمنٹ کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جن سے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق طلبا میں صنعتی، کاروباری مہارت کو فروغ میں بہت مدد ملتی ہے۔
صدر آئی سی ایس آئی، سی ایس آشیش گرگ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کارپوریٹ دنیا کو نوجوانوں کی مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کا ادارہ جموں و کشمیر کے طلبا کے وسیع تر مفاد کے لئے ایم او یو کے کامیاب نفاذ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔