جموں: امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں بدھ کے روز ہائی الرٹ جاری کیا گیا، جبکہ ایم اے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کرکے وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں معلوم ہوا ہے کہ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز جموں میں سیکورٹی کو اچانک متحرک کیا گیا اور جگہ جگہ ناکے بٹھائے گئے جہاں ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
یوم جمہوریہ کے پیش نظرجموں صوبے میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا سراغ رساں ایجنسیوں کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں شہر میں جگہ جگہ اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جیش کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد جموں میں سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا۔ جموں کے ایم اے اسٹیڈیم کو بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔