جموں میں انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کو پھیلنے روکنے کے لیے وضع کی گئی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، وہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جموں میں اومیکرون کی دستک Omicron Variant In Jammu کے بعد محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکریٹری) وویک بھاردواج نے منگل کو عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد پر 200روپے جبکہ دوسری مرتبہ 500روپے کا جرمانہ عائد کئے جانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جموں میں انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو لائوڈ اسپیکرز کے ذریعے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل کرنے کی تلقین کی گئی وہیں عوامی مقامات پر بغیر ماسک پہننے راہگیروں، ڈرائیوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
قابل ذکر ہے کہ 30نومبر کے روز جموں صوبے میں کئی افراد کے نمونے تشخیص کیلئے دہلی لیبارٹری روانہ کئے گئے تھے اور منگل کے روز اُن کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں تین نمونے اومیکرون ویرئنٹ سے متاثر پائے گئے تھے۔