جموں (جموں کشمیر):راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت مرکزی حکومت نے وہاں مزید 50 جدید بلٹ پروف گاڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گاڑیاں خاص طور پر بھارتی مسلح افواج کے لیے تیار کی گئی ہیں اور جنگ سمیت کسی بھی ہنگامہ صورتحال کے لے ہمہ وقت مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں گی۔ مہندرا آرماڈو بھارت کی پہلی بکتر بند لائٹ اسپیشلسٹ گاڑی ہے جو مکمل طور پر بھارتی فوج کے لیے ہندوستان میں ہی بنائی گئی ہے۔
بکتر بند گاڑیاں کتنی محفوظ ہیں؟
Armado ALSV میدان جنگ میں استعمال کے لیے مکمل طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ بھارتی فوج اس گاڑی کو سرحدی اور حساس علاقوں میں گشت اور خصوصی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ گاڑیاں جنگ کے دوران فوجیوں کو بحفاظت لے جانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔