اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں انہدامی کارروائی پر گجر لیڈر کا اظہار تشویش - مسلم اکثریتی علاقوں

گجر لیڈر نزاکت حسین کھٹانہ نے جموں میں جاری انہدامی کارروائی کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

جموں میں انہدامی کارروائی پر گجر لیڈر کا اظہار تشویش
جموں میں انہدامی کارروائی پر گجر لیڈر کا اظہار تشویش

By

Published : Jul 25, 2020, 8:13 PM IST

جموں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اس کارروائی پر گجر لیڈر نزاکت حسین کھٹانہ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گجر لیڈر نزاکت حسین کھٹانہ نے بتایا کہ ’’جموں و کشمیر انتظامیہ خاص طبقے سے وابستہ لوگوں کو انہدامی کارروائی کے تحت عتاب کا نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ہال ہی میں جموں ضلع انتظامیہ نے صدرا، رگوڈا، باندی محلہ لئور دواڈہ جیسے علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے لوگوں کے مکانوں کو گرانا شروع کیا گیا اور اب بلیچرانہ علاقے میں لوگوں کو مکان خالی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جموں میں انہدامی کارروائی پر گجر لیڈر کا اظہار تشویش

نزاکت حسین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تجاوزات کو مہندم کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاہم یہ کارروائی مسلم اکثریتی علاقوں میں ہی کیوں انجام دی جاتی ہے؟‘‘

انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ’’خاص طبقے کے لوگوں کو نشانہ نہ بنایا جائے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں۔‘‘

عدالت عالیہ کے مطابق جموں میں ناجائز قبضے کو ہٹانا لازمی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ جموں حرکت میں آئی اور بلی چرانہ، صدرا، بٹھنڈی، علاقوں میں انہدامی کارروائی شروع کی گئی اور چند روز قبل ہی باندی نامی ایک گاؤں میں متعدد مکانات کو مسمار کیا گیا۔ اور اب بلیچرانہ کے رہائشیوں کو مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details