اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manoj Sinha On G20 Presidency جی ٹونٹی صدارت کے دوران پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل، منوج سنہا - سرینگر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس

جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ' بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کے دوران سبز، تیز رفتار، جامع، پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے چلینجوں سے نمٹنے کے لئے دنیا کی امید بھری نظریں ہم پر ہیں۔'

Manoj Sinha
منوج سنہا

By

Published : Apr 26, 2023, 9:07 PM IST

جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں ہی انسانیت کی خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ 'اہنسا' کی جڑی ہماری عظیم تہذیب میں پیوست ہیں جو دنیا کو تنازعات کی غیر اہمیت اور مذاکرات کی اہمیت کا احساس دلاتی ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں کنونشن سینٹر میں 'India@G20' پر قومی کانفرس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کے دوران سبز، تیز رفتار، جامع، پائیدار ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کورونا، موسمیاتی تبدیلی اور تنازعات جیسے چلینجوں سے نمٹنے کے لئے دنیا کی امید بھری نظریں ہم پر ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کو ایک نیا وژن دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف کانفرنس میزوں پر نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ ہر گھر کے ڈنر ٹیبل پر اس کے خلاف لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی سے پائیدار اور جامع ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

منوج سنہا نے عالمی خوشحالی اور سب کے لئے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی تحفظ کے لئے ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے اور اسی سے سماجی ترقی کے اقدامات کو بھی تقویت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہندوستان ماحولیات کے مستقبل کے لئے سب سے اہم اور تعمیری رول ادا کرے گا اور موافقت اور ماحولیاتی انتظام کے نظام کو قائم کرنے کے لئے ایکشن پلان تشکیل دے گا'۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ماحولیاتی طور پائیدار اور ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دنیا کی رہنمائی کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے دنیا کو ایک نیا سوشل ماڈل پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آتما نر بھر بھارت، میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا نے تیز اور پائیدار ترقی کے لئے ایک قوی فریم ورک فراہم کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Y 20 Summit Starts Today لداخ میں وائی 20 سمٹ آج سے شروع

انہوں نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم اور اے آئی آئی ایم ایس جیسے اہم اداروں اور نوجوانوں کے رول کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'جی ٹونٹی دنیا کی 60 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے، عالمی جی ڈی پی کا 85 فیصد اور عالمی تجارت کا 75 فیصد حصہ ہے'۔انہوں نے کہا کہ'مجھے یقین محکم ہے کلہ بھارت کی جی ٹونٹی کی صدارت عالمی تعلقات کو نئی تحریک دے گی اور 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کے جذبے کو مضبوط کرے گی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details