اردو

urdu

ETV Bharat / state

راکیشور سنگھ منہاس کا جموں پہنچنے پر والہانہ استقبال - grant welcomed of rakeshwar singh minhas

ماؤنوازوں کے چنگل سے رہائی ملنے کے بعد آج راکیشور سنگھ منہاس اپنے آبائی گھر جموں پہنچے جہاں پر سینکڑوں افراد اور ان کے اہلخانہ نے راکیشور کا والہانہ استقبال کیا۔ راکیشور سنگھ کی اہلیہ مینا منہاس نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماؤنوازوں کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

grant welcomed of rakeshwar singh minhas at jammu
راکیشور سنگھ منہاس کا جموں پہنچنے پر والہانہ استقبال

By

Published : Apr 16, 2021, 9:09 PM IST

چھتیس گڑھ میں تین اپریل کو بیجاپور کے جنگلوں میں ماؤنوازوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں راکیشور سنگھ کو ماؤنوازوں نے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد راکیشور کے اہلخانہ کی دردمندانہ اپیل اور حکومت کی کوشش کے بعد ماؤانوازوں نے راکیشور کو رہا کر دیا تھا۔

راکیشور سنگھ منہاس کا جموں پہنچنے پر والہانہ استقبال

راکیشور سنگھ کی رہائی کے بعد ان کے اہل خانہ نے حکومت کے ساتھ ساتھ ماؤنوازوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا لیکن آج راکیشور کے اپنے آبائی گھر جموں پہنچنے پر اہل خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

جموں کے برنائی میں واقع راکیشور کے آبائی گھر کے باہر آج سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے اہلخانہ نے اپنے رشتہ داروں کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا۔

جموں ایئرپورٹ سے برنائی جموں تک راکیشور کا استقبال ڈھول نگاڑوں کے ساتھ کیا گیا جبکہ دوستوں اور رشتہ داروں نے گلپوشی کر کے ان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ راکیشور سنگھ کی اہلیہ مینا منہاس نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ماؤنوازوں کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہوئے ماؤنوازوں اور سکیورٹی اہلکار کے درمیان تصادم میں کل 22 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اس کے علاوہ 31 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے، جن کا علاج چھتیس گڑھ کے الگ الگ ہسپتالوں میں جاری ہے، شہید ہوئے جوانوں میں ڈی آر جی، ایس ٹی ایف اور کوبرا بٹالین کے جوان شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details