اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ - مسلم پرسنل لا بورڈ کے چیئرمین

جموں کے بھٹنڈی علاقے کے دارلعلوم حسینیہ نظامیہ میں ایک مجلس کا انعقاد کیا اس دوران مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے اجلاس مں شرکت کی۔

jammu
jammu

By

Published : Oct 12, 2020, 8:01 PM IST

جموں و کشمیر کے علماء نے خطے میں مدرسہ بورڈ قائم کرنے کی غرض سے آج جموں کے بھٹنڈی علاقے کے دارلعلوم حسینیہ نظامیہ میں ایک مجلس کا انعقاد کیا اس دوران مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے اجلاس مں شرکت کی۔

صوبہ جموں سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے چیئرمین مفتی نظیر احمد قادری نے کہا کہ ملک میں دوسری ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی مدرسہ بورڈ قائم کیا جائے۔

مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ قائم کرنے سے جموں و کشمیر میں پہلے سے قائم مدرسے مضبوط ہونگے اور ایک نظم و ضبط کے تحت مدارس انتظامیہ کو کام کرنے میں کامیابی ملے گی۔

جموں سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر و امام، مرکزی جامع مسجد شریف کریانی تالاب نروال بالا، مولانا قاری شبیراحمد نوری نے کہا 'ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کیا جائے

تاکہ ہمارے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبا کو بھی فارغ التحصیل ہونے کے بعد کالجوں اور یونیوسٹیوں میں داخلہ مل سکے'۔

علماء نے کہا کہ ہمارے مدارس میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ بھی کئی زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور ہم ریاضی اور سائنس کے مضامین بھی مدرسوں میں پڑھانا چاہتے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details