انتظامیہ نے جمعرات کو جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر کے اداروں میں کام کر رہے سبھی افسران و ملازمین کو یوم جمہوریہ -26جنوری - کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ملازمین سے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ - 2022 کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد کی جا رہی ہےRepublic Day Function in Jammu، جہاں لیفٹیننٹ گورنر تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔
حکمنامے میں جموں میں تعینات سرکاری اور پبلک سیکٹر (انڈر ٹیکنگ) کے تمام افسران و ملازمین کو یومیہ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہےEmployees Asked to Attend Republic Day Function in Jammu۔
حکمنامے میں پبلک سیکٹر (انڈر ٹیکنگ) کے افسران اور چیف ایگزیکٹوز کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں اپنی اور ماتحت ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائے جانے GOVT, Pvt sector Employees Asked to Attend Republic Day Function in Jammuکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔