اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Land Eviction in Jammu: انہدامی کارروائی کے خلاف بٹھنڈی، جموں میں احتجاج جاری - بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر انتظامیہ کی بلڈوزر کارروائی کے خلاف جموں کے مسلم اکثریتی علاقے بٹھنڈی میں مظاہرے جاری ہیں۔ Bathindi Jammu Protest against Demolition Drive

انہدامی کارروائی کے خلاف بٹھنڈی، جموں میں احتجاج جاری
انہدامی کارروائی کے خلاف بٹھنڈی، جموں میں احتجاج جاری

By

Published : Feb 4, 2023, 4:50 PM IST

انہدامی کارروائی کے خلاف بٹھنڈی، جموں میں احتجاج جاری

جموں:لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی خاص کر کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر عوام کی بے دخلی کے لیے جاری انہدامی کارروائی کے خلاف جموں کے مسلم اکثریتی علاقہ بٹھنڈی، سجوا ملک مارکیٹ میں احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں سیاسی، سماجی رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت نے جموں کے بعض علاقوں میں پہلے ہی انہدامی کارروائیاں انجام دی ہیں وہیں اب دوبارہ غریب لوگوں کو بے گھر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔‘‘ احتجاجیوں نے حکومت سے سرکاری اراضی کو قانونی اعتبار سے غریب عوام کے نام کرنے کے لئے راہ ہمورار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ قانونی لوازمات پورے کر کے اراضی اپنے نام کر سکیں۔

احتجاج میں شامل سیاسی و سماجی کارکنان نے انتظامیہ سے غریب عوام کے لیے واضح پالیسی مرتب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے غریب عوام کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ ایک مقامی سماجی کارکن، ڈاکٹر امر چند بھگت، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’غریب عوام کو سر چھپانے کی جگہ سے بھی محروم کرنا عوام کے ساتھ ظلم ہے۔‘‘

لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈڑ پنڈت کرشن مہاراج نے انہدامی کارروائی کے حوالہ سے کہا کہ ’’حکومت کو چاہئے کہ پانچ پانچ اور دس دس کنال اراضی پر قبضہ جمائے بیٹھے لینڈ مافیا پر کارروائی کرے۔ دو یا تین مرلوں پر مکان تعمیر کرنے والوں کے لئے ایک پالیسی مرتب ہونی چاہئے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت صرف غریب عوام کو بے گھر کرنے کے درپے ہے، جبکہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد، جن میں بی جے پی لیڈران بھی شامل ہیں، نے کئی کئی کنال اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Ex DC’s ‘grabbed’ land retrieved : سابق ڈی سی فاروق رنزو کے گھر بھی پہنچا بلڈوزر

واضح رہے کہ 9جنوری کو جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام ایک نوٹس جاری کی تھی جس میں سرکاری اراضی خاص کر کاہچرائی کو قبضے سے آزاد کرکے اراضی کو حکومتی تحویل میں لیے جانے کی حکم جاری کیا گیا تھا۔ وادی کشمیر سمیت جموں کے بعض علاقوں میں بھی اس حوالہ سے انہدامی کارروائیں جاری ہیں۔ وہیں اس ضمن میں جموں کے بٹھنڈی علاقے میں گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Former Minister Property Demolished شوپیاں میں سابق وزیر کی کمرشل عمارت منہدم

ABOUT THE AUTHOR

...view details