جموں:جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے واضح کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ ملک کے آئین نے لوگوں کو یہ اختیارات دیے ہیں کہ وہ کہیں پر بھی اپنے ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس اس حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔Ravinder Raina on voting Rights to Non Locals
رویندر رینا کا کہنا تھا کہ ’چونکہ دفعہ 370 کے قانون کو منسوخ کیا گیا ہے لہذا ملک کے سبھی قوانین اب جموں وکشمیر میں بھی لاگو ہیں‘۔
بتادیں کہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کی صوبہ جموں میں بھی سخت مخالفت ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔Jammu DC on Voting rights to non locals
جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 1950 میں اُس وقت کی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت بھارت کے سبھی شہریوں کو کسی بھی ریاست یا یونین ٹریٹری میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت نئے ووٹروں کی رجسٹریشن ہو رہی ہے اور آئین کے تحت متعلقین اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ غیر مقامی افراد جموں وکشمیر میں اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ آئین نے اُنہیں اس کا حق دیا ہے۔