اس مظاہرے کا مقصد طالبات کو رہنے کے لیے ہاسٹل کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
طالبات کے مطالبے گذشتہ کافی دنوں سے جاری ہیں، تاہم طالبات کا الزام ہے کہ ان کے مطالبات پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
طالبات کے مظاہرے میں طلبہ بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
جموں یونیورسٹی میں طالبات کا مظاہرہ طالبات کا کہنا ہے کہ ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کے انہیں سردی کے ایام میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں یونیورسٹی کے اسٹوڈینٹس ویلفیئر کے ڈین کلونت سنگھ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ طالبات کے مطالبات کو وقت وقت پر پورا کرتی رہی ہے۔
جب کہ طالبات کے لیے بنائے جا رہے ہاسٹل ابھی تک زیر تعمیر ہے، اس لیے انہیں اس میں دشواری پیش آ رہی ہے۔