اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مادھو کی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات - ram madhav

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے جمعہ کو راج بھون میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) گریش چندر مُرمو سے ملاقات کی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Dec 27, 2019, 11:41 PM IST

مسٹر مادھو نے ریاست میں امن، حسب معمول صورتحال اور ترقی کے مسائل پر ایل جی سے گفگتگو کی ۔ انہوں نے اس دوران ریاست کے حالات پر اظہارِ خیالات کیا۔ سابق وزیر سنیل کمار شرما بھی میٹنگ کے دوران موجود تھے۔
رام مادھو نے جموں میں کہا کہ جموں و کشمیر کو جلد ہی میں ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے حق میں ہے، علاقے میں مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ خطے میں جلد ہی حد بندی شروع کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا ہے، ہماری افواج سرحد پر پوری طرح ہوشیار ہے اور کسی بھی کوشش کی بھر پور جواب دے رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details