حال ہی میں کانگریس پارٹی میں اندرونی درار پیدا ہونے کے بعد کانگریس اور جی23 گروپ کے اعلی رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ان کے کے لیے پارٹی کی جیت اولین ترجیح ہے۔
غلام نبی آزاد نے کچھ روز قبل جموں کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران ان کے ساتھ کانگریس کے اعلی رہنما کپل سبل بھی موجود تھے۔
آزاد نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وہ کانگریس کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی تھی، جس کے بعد کانگریس پارٹی نے جی23 گروپ کے ممبرز سے گزارش کی کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔