اردو

urdu

ETV Bharat / state

Landslide Incidents in Kashmir جموں۔سرینگر ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث چار افراد ہلاک - جموں سرینگر نیشنل ہائی وے

جموں وکشمیر میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر زمین کھسکنے کے اکثر وبیشتر واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔

Landslide Incidents in Kashmir
Landslide Incidents in Kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 9:01 AM IST

Updated : Sep 12, 2023, 10:39 AM IST

زمین کھسکنے کے باعث چار افراد ہلاک

جموں: رامبن ضلع کے علاقے میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق یہ المناک حادثہ بانیہال کے قریب قومی شاہراہ کے شیربی بی سیکشن پر پیش آیا۔ مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کو باہر نکالا۔ اور ان سبھی کو ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک شدہ افراد کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کولگام کے ٹرک ڈرائیور محمد افضل گاڑو (42)، اس کے بھائی الطاف گاڑو (36)، عرفان احمد (33) اننت ناگ اور اس کے بھائی شوکت احمد (29) کے طور پر ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ لوگ ٹرک میں چھ مویشی روزی روٹی کے لیے لے جا رہے تھے، لیکن وہ سبھی حادثے کا شکار ہو گئے اور چھ مویشی ہلاک ہو گئے۔

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے مطابق کشتواڑ، پاتھر اور بانیہال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی جانے سے پہلے ٹریفک پولیس سے مشورہ لیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ شاہراہ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی واحد سڑک ہے۔ اس لیے یہاں پر جلد ٹریفک شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لینڈ سلائیڈنگ سے زیرتعمیر ٹنل کو نقصان پہنچا

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر اور دیگر علاقوں میں زمین کھسکنے کے اکثر وبیشتر واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوتا ہے اور اکثر وبیشتر ان واقعات میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ہائی وے پر زمین کھسکنے کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوجاتا ہے جبکہ کئی کئی مرتبہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کی حمل ونقل کے لئے بند کردیا جاتا ہے۔ حال ہی میں رامبن ضلع میں زمین کھسکنے کے باعث زیر تعمیر ٹنل کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں:اوڑی: ’زمين کھسکنے سے جان و مال کا خطرہ‘

Last Updated : Sep 12, 2023, 10:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details