جموں:جموں میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ دراصل سرینگر سے راجستھان جا رہا ایک ٹرک کل رات جھجر کوٹلی علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چلتے وقت کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں حادثے کے بعد ٹرک کے پرخچے اڑ گئے۔
Jammu Road Accident جموں میں ٹرک کھائی میں گرا، چار افراد ہلاک - ٹرک کل رات جھجر کوٹلی علاقے میں
سرینگر سے راجستھان جانے والا ٹرک کل رات جھجر کوٹلی علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کھائی میں گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Accident at Jhajjar Kotli area
Published : Oct 20, 2023, 9:38 AM IST
|Updated : Oct 20, 2023, 10:15 AM IST
یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے تین مزدور ہلاک، پانچ دیگر شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق جموں میں جمعہ کو ایک ٹرک نیشنل ہائی (NH44) پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد کھائی میں جا گرا۔ یہ حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ بے قابو ہونے کے بعد یہ ٹرک پل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا، اور پھر بلندی سے ایک گہری کھائی میں جا گرا۔ ذرائع کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر دونوں کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوع پر پہنچی جس کے بعد مزید دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ لاشوں کو برآمد کرنے کے بعد قانونی لوازمات مکمل کرتے ہوئے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال متاثرین کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔