این آئی اے جموں کے خصوصی جج سنیت گپتا نے ایک اہم فیصلے کے تحت لیتھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمین فیاض احمد ماگرے، نثار احمد تانترے، ہلال اندرابی اور ارشاد احمد ریشی کے خلاف فرد جرم عائد کیا ہے۔
لیتھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ حملہ: چار ملزمین کے خلاف فرد جرم عائد - لیٹھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ حملے
لیتھ پورہ سی آر پی ایف کیمپ پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث چار ملزمین کے خلاف این آئی اے جموں کے خصوصی جج سنیت گپتا نے فرد جرم عائد کیا ہے، این آئی اے کے مطابق جموں و کشمیر میں موجود جیش محمد کے حامیوں کے ذریعہ یہ حملہ انجام دیا گیا تھا، جس میں ان چار ملزمین کا اہم رول رہا ہے۔
این آئی اے کے مطابق پاکستان میں مقیم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد نے سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی اور جموں و کشمیر میں موجود جیش محمد کے حامیوں کے ذریعہ یہ حملہ انجام دیا گیا تھا، جس میں ان چار مجرموں کا اہم رول رہا ہے۔
واضح رہے کہ 30 سے 31 دسمبر 2017 کی درمیانی رات میں سی آر پی ایف گروپ سینٹر، لیتھ پورہ میں عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا تھا، جس میں سی آر پی ایف کے پانچ جوان ہلاک ہوئے تھے جبکہ تین جوان زخمی ہوگئے تھے، وہیں جوابی کاروائی میں تین عسکریت پسندوں کو بھی جوانوں نے مار گرایا تھا، جن کے قبضے سے کافی تعداد میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اہم دستاویز برآمد ہوئے تھے۔