اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں اندرا گاندھی کو خراج - پہلی خاتون وزیر اعظم

خطے جموں میں کانگریس رہنماؤں نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

جموں میں اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا
جموں میں اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا

By

Published : Oct 31, 2020, 5:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی اندراگاندھی کی 36 ویں برسی کے موقع پر جموں کے اندرا چوک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے مجسمے پر پھول چڑاھے گئے۔

جموں میں اندرا گاندھی کو یاد کیا گیا

تقریب میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بلا کے علاوہ دیگر لیڈران اور کارکنان کی ایک بڈی تعداد نے شرکت کی۔

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابقہ وزیر رمن بلا نے آنجہانی اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے کام کیا ہے۔

اندرا گاندھی کی 36 ویں برسی


ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال اندرا گاندھی نے سکلرزم کو مانتے ہوئے دی ہیں اور میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ ہندوستان کی پہلی اور آج تک کی پہلی خاتون وزیراعظم آنجہانی اندراگاندھی ہی تھی۔

بتادیں کہ ملک کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے 31 اکتوبر 1984 کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں ہوئی، اندرا بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھی۔

اندرا گاندھی کا اصلی نام اندرا پریا درشن نہرو تھا، انہوں نے سوئٹزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکیتن میں تعلیم حاصل کی۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ اندرا گاندھی کی سنہ 1942 میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔ اسی زمانے میں 'بھارت چھوڑو تحریک' زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔

اندرا گاندھی نے جنوری 1966 سے مارچ 1977 تک اور جنوری 1980 سے اپنی موت یعنی اکتوبر 1984 تک بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمات انجام دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details