جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ٹکٹ پر دو بار ایم ایل اے رہ چکے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے آج پینتھرز پارٹی سے استعفی دے دیا۔
منکوٹنہ کا پینتھرز پارٹی سے مستعفی ہونا پارٹی کے لئے ایک بڑا نقصان تصور کیا جاتا ہے۔
جموں کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سابق ایم ایل اے نے سوشل میڈیا کی سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پارٹی سے استعفے کا اعلان کیا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، اور اگر میں استعفی نہ دیتا تو شاید ایک بڑا مسئلہ بن جاتا۔'