اردو

urdu

ETV Bharat / state

Harsh Dev Singh Resigned from Party ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا

سابق وزیر تعلیم ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔ جمعرات کے روز ہرش دیو سنگھ نے سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 16, 2023, 4:03 PM IST

Updated : Feb 16, 2023, 4:22 PM IST

ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا

جموں:سابق وزیر تعلیم ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔ بتادیں کہ ہرش دیو سنگھ نے گزشتہ برس 7 مئی کو جموں و کشیر نیشنل پینتھرس پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا اور اپنی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ جمعرات کے روز ہرش دیو سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی پر سخت نختہ چینی کی ہے اور کہا کہ جموں و کشمیر میں دن بدن لوگوں کی پریشایوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا یہاں کے لوگوں کے لیے طرح طرح کے قانون بنائے جاتے ہیں جن سے ان کو مشکلات میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

ہرش دیو سنگھ نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیا

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی ان نئی نئی قانون کے خلاف نہیں بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں اور کارکنان نے انہیں دوبارہ پینتھرس پارٹی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشاورت کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جموں وکشمیر میں پپینتھرس پارٹی کو پھر سے بحال کیا جائے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جموں و کشمیر پینتھرس پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہے اور بی جے پی کو جموں سے ٹکر دینے کے لیے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bhim Singh Passed Away: جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ کا انتقال

بتادیں کہ ہرش دیو سنگھ عام آدمی پارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ ہرش دیو سنگھ اپنی پارٹی میں شامل ہونے سے قبل جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین تھے۔

Last Updated : Feb 16, 2023, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details