جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ ہوئی جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔ اس ہلاکت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیئنر رہنما و سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے عسکریت پسند اور پاکستانی حکومت عام لوگوں کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار بار پاکستان کو جنگ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا اور اب ڈر کے وہ چوری چھپے عام لوگوں کو مارنے کی سازش کررہا ہے'۔
سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر سابق نائب وزیراعلیٰ کشمیر کا ردعمل
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیئنر رہنما و سابق نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ' پاکستان کے عسکریت پسند اور پاکستانی حکومت عام لوگوں کو مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
سرینگر کے اسکول میں فائرنگ پر ڈاکٹر نرمل سنگھ کا ردعمل
بتادیں کہ سرینگر کے ایک ہائر سیکنڈر اسکول میں آج دن دھاڑے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں دو اساتذہ ہلاک ہوگئے۔
اس حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون استاد ہلاک ہوئے جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔