جموں:جموں و کشمیر پولیس کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل ایم ایم کھجوریا بدھ کے روز جموں میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 92 برس کی تھی۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی تین بیٹیاں اور داماد اور چھ پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کی دوپہر 1.30 بجے گرمائی دارالحکومت جموں کے شاستری نگر کے شانتی گھاٹ پر ادا کی گی۔ ایم ایم کھجوریا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Former DGP MM Khajuria سابق ڈی جی پی ایم ایم کھجوریا کی آخری رسومات ادا کی گئی - سابق ڈی جی پی ایم ایم کھجوریا
سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ایم ایم کھجوریا مختصر علالت کے بعد بدھ کے روز انتقال کر گئے۔ان کی آخری رسومات جمعرات کی دوپہر 1.30 بجے جموں کے شاستری نگر کے شانتی گھاٹ پر ادا کی گی۔
ایم ایم کھجوریا نے 1954 میں جموں و کشمیر پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی تھی۔جنوری 1985 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ جی ایم شاہ نے انہیں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا تھا۔ وہ مئی 1986 تک ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رہے۔ ایم اے کھجوریہ جموں صوبے کے پہلے پولیس افسر تھے جنہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ ان کے علاوہ ایل ڈی ٹھاکر اور ڈاکٹر ایس پی وید جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے واحد پولیس افسر ہیں جو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ 11 جون 1931 کو پیدا ہونے والے ایم ایم کھجوریا کالج پڑھائی کے دوران سیاست میں سرگرم رہے۔ انہوں نے جموں صوبے میں پوسٹ گریجویشن تک مفت تعلیمی نظام کی بحالی کے لیے طلبہ کی تحریک میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔
محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے انہوں نے کئی اہم عہدوں پر اپنی قابلیت اور وفاداری کا مظاہرہ کیا۔ وہ جموں صوبے کے پونچھ میں ایجیٹیشن کے بعد پونچھ میں کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر پولیس کے پہلے افسر ہیں جنہیں کسی ضلع میں خصوصی کمشنر بنایا گیا ہیں۔ دفاعی اور سول انتظامی امور کے ماہر ایم ایم کھجوریا نے پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا زیادہ تر وقت عوامی خدمت میں گزارا۔ وہ اکثر عسکریت پسندی اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر سیمینارز، میٹنگز اور ٹی وی مباحثوں میں حصہ لیتے تھے۔