اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دہلی کٹرا ریل سروس ، جموں و کشمیر میں ترقی کا سفر شروع'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دہلی کٹرا ریل سروس کا افتتاح کیا۔

دہلی کٹرا ریل سروس کا افتتاح

By

Published : Oct 3, 2019, 11:31 AM IST

Updated : Oct 3, 2019, 11:43 AM IST

دہلی کٹرا ریل سروس کا افتتاح

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق امت شاہ نے آج صبح 9 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن سے 'دہلی کٹرا وندے بھارت ایکسپریس' کو ہری جنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
امت شاہ کے ہمراہ وزیر ریل پیوش گویل، وزیر اعظم دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ تھے۔

اس موقع پر امت شاہ نے کہا کہ:' مجھے فخر ہے کہ 'میڈ ان انڈیا' (Made in India) ریل کا آج افتتاح ہوا۔ محکمہ ریل رفتار ، پیمانے اور خدمات کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اہداف کے حصول کی طرف کام کر رہا ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخی سے قبل جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں تھیں۔ اگلے دس برسوں کے دوران جموں و کشمیر ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 'وندے بھارت ایکسپریس' کے ساتھ ترقی کا سفر شروع ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 3, 2019, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details