جموں و کشمیر انتظامیہ نے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔
یہ تفصیلات حکمت عملی کو عملی شکل دینے، میڈیا سے رائے لینے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے آج ایک پریس کانفرنس میں دی گئیں۔ فائینینشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری اطلاعات و رابطہ عامہ روہت کنسل، سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر سمرن دیپ سنگھ اور مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم چودھری یاسین نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
فائی نینشنل کمشنر صحت اتل ڈولو نے کہا 'موجودہ صورتحال ہمارے لیے چیلنج سے بھرے ہوئے ہیں لیکن قابو سے باہر نہیں ہے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھر پور تیاریاں کی ہیں۔ محکمہ، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پانچ کامل مؤثر حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ مسافروں اور دیگر مشتبہ افراد سمیت شدید جانچ تیز رفتاری سے کی جارہی ہے۔ متاثرہ افراد کی تنہائی اور علاج حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ کووِڈ کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ پچھلے سال کے برعکس امسال ہمارے پاس کووِڈویکسین ہے۔
اتل ڈولو نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا 'ہمارے پاس 13,400 سرگرم معاملات ہیں۔ وہیں شفایابی کی شرح 89.6 فیصد ہے اور شرح اموات صرف 1.38 فیصد ہیں۔ یہاں قریب قریب 120 کنٹینمنٹ زون اور رابطے کا پتہ لگانے کا مؤثر طریقہ کار موجود ہے۔ امسال اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے تمام مطلوبہ پابندیوں کے ساتھ کچھ 16,4000رابطوں کا سراغ لگایا گیا ہے'۔