مرکز کے زیرانتظام جموں میں پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے دفتر کا سکریسی سیکشن پوری طرح جل کر خاکستر ہوا۔
خبر پھیلتے ہی موقع واردات پر فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان ہونے سے عمارت کو بچایا۔ اس دوران اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سکریسی سیکشن میں ساز و سامان کے ساتھ ساتھ ضروری کاغذات بھی آگ کی نظر ہو گئے۔