اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Akhnoor Furniture factory جموں کے اکھنور میں آتشزدگی، فیکٹری مالک جھلس کر ہلاک

جموں کے اکھنور علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے فیکٹری مالک جھلس کر ہلاک ہوئے ہے۔ وہیں آگ کی اس واقعہ میں فیکٹری بھی تباہ ہوگئی۔

fire-in-akhnoor-furniture-factory-owner-dies
جموں کے اکھنور میں آتشزدگی، فیکٹری مالک جھلس کر ہلاک

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2023, 6:17 PM IST

جموں: جموں کے اکھنور علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے اس فیکٹری کے مالک کی جھلس کر موت واقع ہوگئی جبکہ فیکٹری بھی تباہ ہوگئی۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے گندرون گاؤں میں ہفتے کی صبح 'نندنی' نامی ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں فیکٹری موجود لاکھوں روپیے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اور اس کا مالک بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گیا۔متوفی کی شناخت راجندرا سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ٹنڈرس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہوسکتی ہے تاہم اس ضمن میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Fire In Maisuma Srinagar مائسمہ سرینگر میں آتشزدگی کے دوران تین دکانوں کو نقصان پہنچا

واضح رہے کہ سرینگر کے مائسمہ علاقے میں 25 ستمبر کی شام کو آتشزدگی کے ایک واقعہ میں تین دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو کرلیا۔بتادیں کہ گزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details