جموں:جموں شہر کے گنگیال کی شنکر کالونی میں منگل کے روز ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فیکٹری میں پینٹ میں استعمال ہونے والا کچا تیل موجود تھا، جو آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ ظاہر ہونے کے بعد پوری عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ کے ملازمین نے پانچ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اس فیکٹری اور دکان میں رکھے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہیں کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی، تاہم پولیس کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کسی بھی طرح کی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔
آگ لگنے کے بعد پولیس اور فائر ٹینڈرز نے فیکٹری کے مزدوروں کو بچا کر فیکٹری سے باہر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: