معروف فلم اور سیریل پروڈیوسر شیو ساگر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
شیو ساگر، جو معروف فلم ساز رام انند ساگر کے پوتے ہیں، نے لیفٹیننٹ گورنر سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور انہیں ماتا وشنو دیوی جی پر اپنی آنے والی سیریز کے بارے میں بھی بتایا، جس کی وہ جموں و کشمیر میں شوٹنگ کرنے جارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نئی فلم پالیسی کے ذریعے جموں و کشمیر میں فلم سازی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جموں و کشمیر کی خوبصورتی کی نمائش کے سنہری دور کو واپس لایا جاسکے۔