زرعی قوانین کے خالف دہلی کے بارڈر پر احتجاج کر رہے کسانوں نے آج پورے ملک میں ریل روکو مہم کی کال دی تھی جس کا اثر ملک بھر میں دیکھا گیا۔ کسانون کے کال پر جموں میں بھی چار گھنٹے ٹرین کی آمد و رفت خدمات متاثر رہی۔
جموں میں بھی ریلوے ٹریک پر احتجاجی مظاہرے ہوئے - jammu farmers protest rail track
کسان مزدور سنگھرش کمیٹی نے ریل روکو تحریک کے تحت جموں میں بھی ریلوے ٹریک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ کہ کسان تنظیموں نے زرعی قوانین کے خلاف آج دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو کی کال دی تھی۔
مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کی 'ریل روکو' مہم کے تناظر میں ریلوے نے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس کی 20 اضافہ کمپنیاں تعینات کی تھی۔ متحدہ کسانوں کے محاذ (ایس کے ایم) نے زرعی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے ریل روکو مہم کا اعلان کیا تھا۔