اردو

urdu

By

Published : Dec 12, 2022, 1:34 PM IST

Updated : Dec 12, 2022, 3:42 PM IST

ETV Bharat / state

Family ID in Jammu and Kashmir فیملی ڈیٹا بیس سے جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ ہوگا، دیویندر سنگھ رانا

بی جے پی کے رہنما دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں فیملی آئی ڈی الاٹ کرنے کے مجوزہ اقدام کا بھارتیہ جنتا پارٹی خیر مقدم کرتی ہے کیوں کہ اس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ Devendra Singh Rana on Family ID of J&K People

Family ID in Jammu and Kashmir
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیویندر سنگھ رانا

جموں:بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تمام خاندانوں کا ایک مستند 'ڈیٹا بیس' بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس میں شامل ہر خاندان کا ایک منفرد کوڈ ہوگا اور اس کا مقصد مختلف سماجی اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ فیملی آئی ڈی الاٹ کرنے کے مجوزہ اقدام کا بھارتیہ جنتا پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے لیکن دیگر جماعتوں نے ذاتی معلومات کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ Devendra Singh Rana Interview

بی جے پی کے رہنما دیویندر سنگھ رانا

ریاسی ضلع کے کٹرا میں 'ای گورننس' پر حالیہ قومی کانفرنس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایک مستند، تصدیق شدہ اور قابل اعتماد 'ڈیٹا بیس' بنانے کے لیے 'ڈیجیٹل جموں کشمیر وژن ڈاکیومینٹ' جاری کیا تھا۔ ہر خاندان کو 'جے کے فیملی آئی ڈی' نامی ایک منفرد کوڈ فراہم کیا جائے گا۔ کوڈ انگریزی الفابیٹ اور ہندسوں پر مشتمل ہوگا۔ فیملی ڈیٹا بیس میں درج معلومات کو سماجی فوائد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ اس سے جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچے گا جبکہ پی ڈی پی اور دیگر جماعتیں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Last Updated : Dec 12, 2022, 3:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details