جموں: بارش اور نمی کے درمیان جموں خطہ میں بیماریاں بڑھنے لگی ہیں،سپتال میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے جموں میں آنکھوں کے فلو میں تیزی دیکگی گئی۔ ایک دوسرے کے رابطے میں آنے کی وجہ سے بچوں میں آنکھ کے فلو کا انفیکشن تیزی سے بڑھ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جن اسکولوں میں آنکھوں میں فلو کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں اساتذہ طلبہ کو گھر واپس بھیج رہے ہیں۔ جیسے ہی بچے متاثر ہوتے ہیں، گھر والے بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آنکھوں کے فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد جموں خطہ خاص کر سندربنی کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے بچوں کے آنکھیں سرخ، جلن اور خارش ہو تو وہ اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، کیونکہ یہ بیماری دوسرے بچوں کو پھل سکتی ہے۔
جموں خطہ کے سب سے بڑے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں آنکھوں کے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اشوک شرما نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے آنکھوں کے فلو کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اشوک شرما نے بتایا کہ اس بار زیادہ بارش کی وجہ سے کنجنٹی وائٹس یعنی آشوب چشم کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمر کے لوگ اس بیماری کی لپیٹ میں آرہے ہیں اور اس بیماری سے بچوں کو زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔