اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: کورونا کرفیو میں توسیع - مویشیوں کے لئے چارہ، اے ٹی ایم مشینیں

کرفیو کے دوران صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق کرفیو چھ مئی صبح سات بجے سے 10 مئی صبح سات بجے تک رہے گا۔

Corona Curfew
کرفیو میں توسیع

By

Published : May 5, 2021, 8:08 PM IST

جموں خطے میں کرفیو کے تعلق سے انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر جموں میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

کرفیو میں توسیع

اس دوران صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ اس حکمنامے کے مطابق کرفیو چھ مئی صبح سات بجے سے لے کر 10 مئی صبح سات بجے تک رہے گا۔ اس حکمنامے میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت کورونا کرفیو نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ضلع بھر میں ہونے والی سرگرمیوں کی زمرہ بندی کی گئی تھی۔

کرفیو میں توسیع

یہ بھی پڑھیں: جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی سرجریز مؤخر

کرفیو میں توسیع

اس حکمنامے کے تحت میڈیکل سٹور، کلینک، ایل پی جی گیس اور پٹرول پمپ، زراعت سے منسلک سرگرمیاں، مویشیوں کے لئے چارہ، اے ٹی ایم مشینیں اور اے ٹی ایم موبائل وین، پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری سے وابستہ سٹور، مواصلاتی نظام سے وابستہ افراد، صنعتکاری، مزدور طبقہ، میڈیکل شعبہ سے وابستہ ملازمین، ریاست میں ضروری سامان سے لیس گاڑیاں، جموں و کشمیر یوٹی اور مرکزی حکومت سے وابستہ ملازمین وغیرہ کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ تمام تعلیمی ادارے، سکل ڈیولپمنٹ سینٹر، ساپنگ کمپلیکس، سلون، جم، پارک وغیرہ کو بند رکھا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے مذہنی تقریبات اور آخری رسومات کے سلسلہ میں بھی حکمنامہ جاری کیا ہوا ہے۔

کرفیو میں توسیع

ABOUT THE AUTHOR

...view details