جموں:جموں و کشمیر کے سرمائی دار الحکومت جموں کے سدھرا علاقے میں شاہراہ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی کو سیکورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا IED Defused In Jammu۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی ایک روڑ اوپننگ پارٹی نے جمعرات کے روز جموں کے سدھرا علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور بم ڈسپوزل اسکارڈ کو مذکورہ مقام کی طرف روانہ کیا گیا۔ اس دوران شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند رکھی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ نے آئی ای ڈی میں دھماکہ کر کے اس کو ناکارہ بنا دیا اور ایک بڑی آفت کو ٹال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا گیا۔