نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا کے بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اب جموں کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ ایک افواہ یہ بھی سرخیوں میں ہے کہ کانگریس کے جموں کشمیر کے نائب صدر رمن بھلا بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کے سابق وزیر رمن بھلا سے خاص بات چیت کی اور پوری حقیقت جاننے کی کوشش کی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک افواہ ہے کہ میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اصل میں بھارتی جنتا پارٹی کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ان کے 25 ارکان اسمبلی جموں و کشمیر میں عوام کی خدمت نہیں کرپائے تو اب وہ خریدو فروخت کرکے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش میں ہیں'۔