جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں گپکار اعلامیہ کے رہنماؤں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کانگریس، پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس، جے کے پی ایم ، پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی اس میٹنگ کی صدارت نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و صوبائی صدر دویندر رانا نے کی۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و صوبائی صدر دویندر رانا نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آنے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں عوام کے مسائل اور عوام کی خواہش کے ساتھ امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا'۔
وہی انہوں نے کہا کہ 'وقت کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بدلتی رہتی ہیں تاہم ہمارا بنیادی مقصد ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل حل ہوں اور لوگوں کے حقوق کو تحفظ فرہم کرنا ہے۔'