اردو

urdu

By

Published : Aug 9, 2019, 2:58 AM IST

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت سچائی چھپا رہی ہے'

جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما کا کہنا ہیں کہ 'ایک طرف مرکزی حکومت یہ بتا رہی ہے کہ ریاست کے تمام افراد ان کے اس فیصلے کا استقبال کر رہے ہیں اور دوسری جانب پوری وادی میں کرفیو نافذ ہے'۔

رویندر شرما

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے ہی پتہ چلا کہ ریاست بھر کے 500 سے زائد سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں ان کی پارٹی کے بھی متعدد رہنما شامل ہیں'۔

جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رویندر شرما کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

رویندر شرما کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے اس فیصلے نے ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ مٹا دی ہے اور اس سے سب سے زیادہ جموں خطہ متاثر ہوا ہے'۔

واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے اسے مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے بعد سے ہی ریاست میں حالات کشیدہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details