اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم خواتین: این سی خواتین ونگ کی صدر سے خاص بات چیت - شمیمہ فردوس

نیشنل کانفرنس کے خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے کہا کہ آج کی خواتین نہ صرف اپنے گھر اور والدین کا نام روشن کر رہی ہیں بلکہ اپنی ریاست اور ملک کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔'

این سی خواتین ونگ کی صدر سے خاص بات چیت
این سی خواتین ونگ کی صدر سے خاص بات چیت

By

Published : Mar 8, 2021, 10:59 PM IST

Updated : Mar 9, 2021, 12:13 AM IST

جموں و کشمیر کے سیر کشمیر بھون جموں میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے خواتین کا عالمی دن منایا گیا، جس میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس بھی موجود تھیں۔

این سی خواتین ونگ کی صدر سے خاص بات چیت

نیشنل کانفرنس کے خواتین ونگ کی صدر شمیمہ فردوس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ آج کی خواتین ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، لیکن سماج میں ابھی بھی خواتین کو وہ حقوق نہیں ملے ہیں جو ملنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی تقدیر اور صحیح تصویر ہیں۔ اب یہ خواتین نہ صرف اپنے گھر اور والدین کا نام روشن کر رہی ہیں بلکہ اپنی ریاست اور ملک کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی خواتین قدم سے قدم ملا کر اور اعتماد کے ساتھ بات کرنے والی ہیں۔ انہیں بس صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ہم ان کی صلاحیت کا اعتراف کرکے انہیں اعزاز بخش رہے ہیں تاکہ سماج میں دوسری خاتون بھی ان جیسا بننے کی کوشش کریں۔'

Last Updated : Mar 9, 2021, 12:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details