جموں کے خطہ چناب کے بھدرواہ قصبے میں کچھ اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پیدا کشیدگی کو مد نظر امن و امان کی صورتحال کو برقرا ر رکھنے کیلئے انتظامیہ نے بھدرواہ کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں اختیاطی طور کرفیو نافذ کر دیا۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جموں کے مشہور و معروف مفتی محمد آصف سے خاص بات چیت کی۔ Curfew in Jammu
مفتی محمد آصف نے کہا کہ جس طرح سے بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈران کی طرف سے بار بار اسلام مخالفت بیان بازی کی جارہی ہیں اسے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کی مذمت اب بیرون ممالکوں میں بھی ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں کشمیر کی پرانی روایت ہندو مسلمان اتحاد کی رہی ہے لیکن حالیہ دنوں بی جے پی کے سابق ترجمان اور رہنما کے ذریعے جو بیان ٹی وی مباحثے میں دیے گئے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔'