جموں وکشمیر اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خاص کر وادی کشمیر میں بھی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلے اور اپنے جمہوری حقوق ادا کیے یہ کافی خوش آئند رہا۔ انہوں نے باتوں ہی باتوں میں کہا کہ لیفٹننٹ گورنر کے حکم پر جلد ہی ریاست میں 4جی انٹرنیٹ خدمات بحال ہوں گے ایسی خبریں ان تک پہنچی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پرامن طور پر ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرائے گئے اور پرامن طور پر ووٹوں کی گنتی بھی اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 30 فیصد سے زائد ووٹنگ کشمیر صوبہ میں ہوئی جو کہ نہایت ہی حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے۔ لوگ گھروں سے باہر نکلے اور جمہوریت کا جشن منایا۔