جموں: ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد اب جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں 6 فروری کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن و نائب چیئرپرسن کے انتخابات ہونے ہیں، تاہم پہلے مرحلے کے تحت جن اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب ہونا ہے ان میں جموں، کٹھوعہ، شوپیاں اور کولگام شامل ہیں۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے نیشنل کانفرنس کی سینیئر رہنما و سابق وزیر سکینہ ایتو سے ردعمل جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عوام نے ڈی ڈی سی انتخابات میں شمولیت اختیار کی یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ مزید عوام نے گپکار اتحاد کے امیدواروں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنایا وہ خوش کن بات ہے۔'
- مزید پڑھیں:جموں وکشمیر سی آئی ڈی کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا کام کرتی ہے: محبوبہ مفتی
- 'جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرکے اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں'
انہوں نے کہا کہ 'نیشنل کانفرس ڈی ڈی سی چیئر پرسن اور نائب چیئر پرسن بنانے کے بارے میں کل حتمی فیصلہ لے گی۔'