مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات آٹھ مراحل کے تحت آج اختتام پذیر ہوگئے۔ ای ٹی وی بہارت نے ان انتخابات کے معاملے پر سینئر سیاسی رہنما و سابق وزیر مصطفیٰ کمال سے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے متحد ہو کر کچھ سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ جموں و کشمیر کو پھر سے خصوصی آئینی حیثیت دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے۔ اب ہمیں امید ہے کہ نیشنل کانفرنس اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دے گی اور مسلئہ کشمیر ہی اصل مسئلہ ہے۔ دیگر مسائل چلتے رہیں گے۔ انتخابات ہوتے رہیں گے۔ یہ سیاست چلتی رہے گی لیکن مسئلہ کشمیر تب تک رہے گا جب تک اس کو پاکستان کے ساتھ مل کر حل نہ کیا جائے۔