عسکریت پسند تنظیم 'دا رزسٹنس فرنٹ' نے جموں و کشمیر میں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھنے والے غیر مقامی افراد کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کا حامی قرار دے کر ان پر کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کی بی جے پی کے سینیئر لیڈر رویندر رینا نے شدید مذمت کی۔
'ملک کے کسی بھی شہری کو جموں و کشمیر میں رہنے کا حق ہے' - Every citizen of the country
کشمیر میں آباد ہونے کا ارادہ رکھنے والوں کو عسکریت پسند تنظیم کی دھمکی پر بی جے پی کے جموں و کشمیر ونگ کے صدر رویندر رینا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ملک کے کسی بھی شہری کو جموں و کشمیر میں رہنا حق ہیں: راویندر رینہ
انہوں نے کہا کہ ''جموں و کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور ملک کے کسی بھی شہری کو جموں کشمیر میں رہنے کا حق حاصل ہے لیکن جموں و کشمیر میں پاکستان کے حمایت یافتہ شدت پسندوں نے ہمیشہ دہشت پھیلانے کا کام کیا ہے، ان پاکستانی عسکریت پسندوں کو اب دفعہ 370 ختم ہونے کے ساتھ ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہونا پڑا۔''
انہوں نے مزید کہا کہ ''ان کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔''