اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے امید کی کرن: فاروق خان - ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے امید

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ معاشرے میں لڑکوں کو با اختیار بنانے کے لئے انہیں زندگی کے ہرشعبے میں ان کا حصہ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے امید کی کرن: فارو ق خان
ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے امید کی کرن: فارو ق خان

By

Published : Jan 28, 2021, 10:44 PM IST

ہر بچہ ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لئے امید کی کرن ہے اور موجودہ انتظامیہ ہمارے سماج کے ہر بچے کے حقوق اور تحفظ کے لئے حساس رویہ رکھتی ہے۔ ہم نے ہر اُس بچے، جس کو نگہداشت اور تحفظ کی ضرورت ہے، تک پہنچنے کا عہد لیا ہے۔

اس کا اظہار جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ترکوٹہ نگر جموں میں لڑکیوں کے لئے شلٹر ہوم کا افتتاح کرتے ہوئے بچیوں کے قومی دن کے تقریبات کے حصے کے طور کیا۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بپل پاٹھک، ایم ڈی آئی سی پی ایس / ایس آر سی ڈبلیو شبنم شاہ کاملی، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی محمد اشرف حقان، سوشل ویلفیئر آفیسر جموں اجے سلان کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور متعلقہ محکمہ کے عملہ ممبران موجود تھے۔

مشیر نے مزید کہا کہ آئی سی پی ایس مرکزی معاونت والی سکیم ہے جس کا مقصد مشکل حالات میں بچوں کے لئے محفوظ ماحول قائم کرنے کے علاوہ حساس بچوں کو ماح قائم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی پی ایس کا مقصد متعدد موجودہ تحفظ اطفال سکیموں کو مجتعع کر کے ایک جامع اور مربوط سکیم مرتب کر کے بچوں کے تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں لڑکوں کو با اختار کے لئے انہیں زندگی کے ہرشعبے میں ان کا حصہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یو ٹی اور ضلع سطح پر لڑکیوں کے شرح تناسب سے معاملات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی پی ایس کے تحت جموں، سری نگر، اننت ناگ – بڈگام، بارہموللہ میں کلسٹر ماڈل بنیاد پر سات اطفال گھر اور پناہ گاہیں قائم کئی گئی ہیں۔

انہیں بتایا گیا کہ ان پناہگاہوں میں بچوں کی سماجی اور نفسیاتی ضروریات کی فراہمی کے لئے خصوصی بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے۔ ہر شلٹر ہوم میں ایک کونسلر بچوں کی نفسیاتی کی نگہداشت کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی عملے میں گھریلو ماحول کے قیام کے لئے مادر خانہ پدر خانہ بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details