انہوں نے کہا کہ ''جس طرح اترپردیش کی حکومت نے راجستھان سے اترپردیش کے مزدوروں کو گھر واپس لایا گیا ہے تو ہماری سرکار ایسا کیوں نہیں کرسکتی ۔''
کشمیری مزدوروں کو بیرون ریاست سے واپس لایا جائے: پینتھرز پارٹی - corona virus
مرکز کے زیرانتظام جموں میں آج پینتھرز پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے مزدوروں کو بیرون ریاست سے گھر واپس لایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ اور مزید پریشانیوں میں مبتلا نہ ہوں ۔
جموں کشمیر کے مزدوروں کو بیرون ریاست سے واپس لایا جائے ۔ پھنترز پارٹی
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مزدوروں کے بیرون ریاستوں میں لاک ڈاؤن ہونے کے باعث وہ بہت زیادہ پریشان ہیں اور انہیں بھکمری کا خطرہ ہے۔