مرکز کے زیرانتظام علاقہ جموں و کشمیر میں پہلی بار خاتون بس ڈرائیور کٹھوعہ - جموں سڑک پر مسافروں سے بھری بس چلاتی نظر آتی ہیں۔
بسولی کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی پوجا دیوی نامی خاتون بس ڈرائیور نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن سے یہ خواب تھا کہ وہ بس ڈرائیور بن سکیں، تاہم غربت کی وجہ سے وہ یہ خواب شادی کے بعد پورا کر پائیں۔ انہوں نے کہا کہ بس اسٹاپ پر پہنچتے ہی لوگ انہیں سراہتے ہیں اور ان کی پذیرائی کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں نے اور خاص کر کٹھوعہ - جموں بس اسٹینڈ کے صدر نے ان کے دیرینہ خواب کو پورا کیا اور اب وہ اپنی مرضی سے بس چلا رہی ہیں۔ اور کافی خوشی محسوس کر رہی ہیں۔