لاک ڈاؤن میں ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے جموں کے بھارت ماتا چوک پر کورونا وائرس کی ہنستی ہوئی تصویر بنا کر لوگوں سے لاک ڈاؤن کے قوانین پر عمل کرنے اور گھر میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
پینٹنگ کی مدد سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی ترغیب
جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافے اور اموات کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے یہاں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اس کے سبب معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی دیگر حساس مقامات پر بندشوں کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں۔
پینٹک کے ذریعہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی عوام سے اپیل
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ لیکن لوگ سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے ریڈ کراس سوسائٹی نے جموں شہر کے کئی چوراہوں پر پینٹنگ بنایا ہے۔