اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک اور امریکی صدارتی امیدوار کا کشمیر پر بیان - ڈیموکریٹک پارٹی

برنی سینڈرس کے بعد ایک اور امریکی صدراتی امیدوار اور ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما الزبتھ وارین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بندشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کے حقوق کا احترام کرنے کی وکالت کی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما الزبتھ وارین

By

Published : Oct 6, 2019, 9:08 PM IST

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سینیٹر الزبتھ وارین نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ جمہوری اقدار میں پیوست ہیں، مجھے کشمیر کے حالیہ واقعات جن میں مواصلات پر مسلسل پابندی اور دیگر بندشیں شامل ہیں، پر تشویش ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

الیزبتھ نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ساتھ ایک مضمون بھی منسلک کیا ہے جو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مبنی ہے۔

وارین، کشمیر کے بارے میں خدشات ظاہر کرنے والی بااثر امریکی سیاستداں بن گئی ہیں، اس سے قبل بھی تین بااثر سیاستدانوں نے کشمیر کے بارے میں بیانات دئے۔

اس سے قبل کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین نے بتایا تھا کہ انہیں رواں ہفتے بھارت کے دورے کے دوران کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اگست میں امریکی خاتون کانگریس رکن الحان عمر نے کشمیر میں کشیدگی کم کرنے اور فوری طور پر مواصلاتی رابطے بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل، ستمبر کے پہلے ہفتے میں سینیٹر اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار برنی سینڈرس نے ہوسٹن میں امریکی مسلمانوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ جرأت کے ساتھ اقوام متحدہ کی پشت پناہی سے کشمیر مسئلے کا پرامن تصفیہ کرائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details