اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

ڈوڈہ جموں قومی شاہراہ پر ایک بہت بڑا سانحہ ہونے سے اُس وقت ٹل گیا جب بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رواں ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی
ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

By

Published : Jan 3, 2021, 1:48 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال موسم سرما شدید سرد ہونے کے سبب سڑکوں پر پھسلن سڑک حادثات کی وجہ بن رہی ہے۔ اتوار کے روز ڈوڈہ جموں قومی شاہراہ پر ایک بہت بڑا سانحہ ہونے سے اُس وقت ٹل گیا جب بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر رواں ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی،

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

تاہم حادثہ میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ سے جموں کی طرف جا رہی ایک بس جس کا نمبر ہے JK02D-7191 جیسے ہی گنپت پُل کے نزدیک پہنچی تو بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے اُلٹ کر دو سو فِٹ نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

خوش قسمتی سے بس دریائے چناب میں گرنے سے بچ گئی۔ اطلاع کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس و دیگر رضاکار تنظیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی اور زخمیوں کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج چل رہا ہے۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں کمسن بچے سمیت گیارہ افراد زخمی

حادثہ میں زخمی شخص محمد ساگر بھٹ سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ جب کہ ڈوڈہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یودھ ویر نے زخمیوں کے علاج کے تعلق سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details