اردو

urdu

ETV Bharat / state

Elections in JK جموں و کشمیر میں انتخابات مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے کہنے پر منعقد ہوں گے - یوکرین روس جنگ

رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں 'تھگ گیا یہ کہتے کہتے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرو اور مجھے یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن بھارت، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گے اور وہ کیسی ہوگی میں وہ جانتا نہیں ہوں۔"Farooq Abdullah on Talks with Pakistan

farooq abdullah
farooq abdullah

By

Published : Nov 21, 2022, 3:49 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کب ہوں گے اس کی کوئی معلومات نہیں ہے تاہم وادی میں الیکشن مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کہنے پر ہی ہوں گے۔ Farooq Abdullah on jk elections

farooq abdullah

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ کا فرض ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے۔ جموں و کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کے مسائل کو اجاگر کرنا ان کا فرض ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال کم شدت والی جنگ کی طرح ہے نہ کہ یہاں پر کوئی ریڈیکلازیشن ہے۔ Farooq Abdullah On Militancy in Kashmir

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس بار بھارت جی 20 کی صدارت کررہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اس کانفرنس میں یوکرین۔روس جنگ کو روک پانے میں مدد کرے گے۔ یوکرین جنگ نے دنیا کو بری طرح متاثر کیا۔Farooq abdullah on G20 Presidency

مزید پڑھیں:Farooq Abdullah To Contest Assembly Polls 'جب بھی جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے، میں لڑوں گا'

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت کو پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ بات جیت کرنی چاہیے اور میں بار بار پاکستان کے ساتھ بار چیت کے حق میں ہوں جس کے لیے مجھے 'دیش دروہی' کہا جاتا ہے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں تھگ گیا یہ کہتے کہتے کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات بحال کرو اور مجھے یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گے اور وہ کیسی ہوگی میں وہ جانتا نہیں ہوں۔Farooq Abdullah on Talks with Pakistan

ABOUT THE AUTHOR

...view details