برف باری کے درمیان جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے راحت کا مقام ہے کیونکہ گذشتہ دو روز سے متعدد اضلاع میں کورونا کا کوئی بھی معاملہ درج نہیں کیا گیا۔ بدھ کے روز جموں و کشمیر کے تین اضلاع میں کورونا کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا وہیں آج آٹھ اضلاع میں کورونا کا کوئی مثبت معاملہ درج نہیں کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 127 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 26 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 127 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 122176 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں سے 106 خطہ جموں سے ہیں اور 21 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1903 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 187 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 110 جموں خطے سے ہیں اور 77 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 117877 ہو گئی ہے۔